اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادی میرپوتن کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایٹمی طاقت کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے اور آخری آپشن کے طور پر ممکن ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔ کرملن ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں صدر پوتن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایٹمی طاقت کامظاہرہ تباہ کن ہے اور وہ اسے قبول نہیں کرتے تاہم اس حقیقت کو سامنے رکھنا چاہیے کہ ایٹمی ہتھیار جنگ کو روکنے اور عالمی امن وسلامتی کا باعث ہیں۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو مکمنہ جنگوں میں استعمال کی غرض سے نہ دیکھا جائے کیونکہ اس کے استعمال سے انسانی تہذیب کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے ایٹمی طاقتوں کے ذمہ دارانہ رویئے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ہر قسم کے اختلافات اور کشیدگی سے قطع نظر اس اصول پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین برالاعظمی میزائیلوں میں کمی کے معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد روس نے اپنے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کو تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
.......
/169